لندن … نئی تحقیق میں بتایاگیا ہے کہ رات کی شفٹ میں کام کرنا صحت پر برا اثر ڈالتا ہے، سونے کے اوقات میں جاگنے سے جینیات کو نقصان پہنچتا ہے جس کی وجہ سے صحت کے کئی مسائل جنم لے سکتے ہیں۔لندن میں نیند سے متعلق نئی تحقیق میں ماہرین نے کہا کہ ایک رات جاگ کر کام کرنے کے منفی اثرات ڈی این اے کے فطری اجزائے ترکیبی میں انتہائی تیزی سے
بگاڑ کی صورت پیدا کرتے ہیں۔ گزشتہ کئی تحقیقات میں بھی رات کی شفٹ میں کام کرنے والوں میں نیند کی کمی کی وجہ سے ذیابیطس، دل کے دورے اور کینسر کے خطرے کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔نیشنل اکیڈمی آف سائنس‘ کے مطابق نیند کے سائیکل یا حیاتیاتی گھڑی میں تبدیلی کا اثر ہمارے جسم کی ہرچیز کو متاثر کرتا ہے جس سے ہمارے جسم کا درجہ حرارت، ہارمونز، جسمانی صحت، موڈ اور دماغ کے افعال میں بھی تبدیلی ظاہر ہوتی ہے۔